قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔ آرمی چیف

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی حرمت اور وطن کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی بہبود، تحفظ اور احترام دوسری ترجیح ہوتی ہے، فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف کو پی ایم اے کے کمانڈنٹ نے پیشہ ورانہ پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افسران پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کریں، آگےبڑھ کرقیادت کو ترجیح دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More