پیپلزپارٹی بلوچستان کے ضلعی عہدیداروں کا صوبائی قیادت کیخلاف مظاہرہ
حب (نمائندہ امت) پیپلز پارٹی بلوچستان میں پھوٹ پڑ گئی 17 اضلاع کی قیادت نے صوبائی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا منگل کے روز بلوچستان بھر کے مختلف اضلاع سے حب آئے ہوئے ضلعی اور ڈویژنل عہدیداران نے پریس کلب حب کے سامنے صوبائی صدر علی مدد جتک اور جنرل سیکریٹری سید اقبال شاہ کے خلاف شدید احتجاج کیا احتجاج میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی عہدیدارن اور کارکنان بھی شامل تھیں اس موقع پر احتجاج میں شریک لالہ رحمت۔ موسیٰ بھٹو رفیق سجاد برکت علی نادر نے بتایا کہ ہمارا قافلہ بلاول ہاؤس کراچی کےلئے روانہ ہوگا جہاں نا اہل صوبائی قیادت کے خلاف دھرنا دیا جائے گا اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صوبائی قیادت کے خلاف کار وائی کا مطالبہ کریں گے انہوں نے کہا کہ بلاول ہاؤس کے سامنے بلوچستان کے صوبائی عہدیداروں کی معطلی تک دھرنا جاری رہے گا۔