انتظار قتل کیس میں مفرور پولیس انسپکٹر کی گرفتاری کا حکم

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انتظار قتل کیس میں تفتیشی افسر کو مفرور ملزم انسپکٹر طارق رحیم کو گرفتار کرکے 10اکتوبر تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ منگل کے روزسینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم طارق رحیم کی گرفتاری ممکن نہیں ہوئی، مجھے وارنٹ کی کاپی موصول نہیں ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کوکاپی نہیں ملی توکیا ہم مقدمے کی سماعت روک دیں؟ آپ کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیا وارنٹ کی کاپی آپ کے ہاتھ میں پہنچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے؟ آپ کو ذمہ داری کا احساس ہوتا توکاپی کے لیے خود رجوع کرلیتے۔ عدالت نے ملزم طارق رحیم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More