صابرہ بی بی قتل کیس میں مرکزی ملزم کو سزائے موت-5 لاکھ جرمانہ
راولپنڈی(نمائندہ امت) مشہور صابرہ بی بی قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔فیصلہ اڈیالہ جیل ٹرائل کے بعد ایڈیشنل سیشن جج گلزار احمد خالد نے مرکزی ملزم عرفان عرف نکو کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپےجرمانہ کی سزا سنائی۔3 ملزمان رمضان، وحید اور انوار کو عمر قید کی سزا سنا ئی گئی ۔استغاثہ تاجی کھوکھر اور اس کے دوبیٹوں سمیت مقدمہ میں شامل دیگر 18ملزمان پر جرم ثابت نہیں کرسکا۔