نوشہرہ میں زہریلا لوبیا کھانے سے ماں4بچوں کی حالت غیر
رسالپور (نامہ نگار )نوشہرہ کے علاقے شیرین کوٹھے میں زہریلا لوبیا کھانے سے چاربچوں سمیت خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ ہسپتال پہنچانے پر پتہ چلاکہ لوبیا میں زہر ملایاگیاتھا ڈاکٹروں کی بروقت طبی امداد سے پانچوں افراد کی زندگی بچالی گئی۔