حکومت نے مالی بحران پر تجاویز بھی طلب کر لیں

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) ریڈیو پاکستان یونین کے چیئرمین احمد نواز نیازی نے کہاہے حکومت نے مالی بحران پر تجاویز بھی طلب کر لی ہیں یکم نومبر کو دوباہ مذاکرات ہوں گے ادارے کو مالی خسارے سے نکالیں گے امت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں 15سو مستقل جبکہ 7سے 8سوڈیلی ویجز ملازمین کام کر رہے ہیں اور انکے خاندانوں کا رزق اس سے وابستہ ہے ۔وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو اعتماد مین لیے بغیر ہی ادارہ کی عمارت لیز پر دینے فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یکم نومبر کو اس معاملے پر دوبارہ ملاقات میں ادارہ کو مالی بحران سے نکالنے کےلیے جامع منصوبہ وفاقی حکومت کو پیش کیا جائیگا جس کےلیے تھنک ٹینک رپورٹ مرتب کریگا ۔ریڈیو پاکستان کو خسارے سے نکالا جاسکتا ہے اور ان شاء وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر ادارہ کو مالی بحران سے نکالیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More