وزیرِاعظم کا قوم سے خطاب کا پروگرام ناگزیروجوہات پر ملتوی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم عمران خان کا قوم سے خطاب کرنے کا پروگرام ناگزیروجوہات پر ملتوی کر دیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اپنے خطاب میں تحریک انصاف حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کا احاطہ کرنا تھا۔وزیرِاعظم نے گزشتہ روز خطاب کرنا تھا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے خطاب کے مندرجات پر مشاورت کیلئے سینئر وزرا سے مشاورت بھی کی ہے۔وزیرِاعظم کے خطاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی کا احاطہ کرنا تھا۔ وزیرِاعظم نے اپنے غیر ملکی دورے اور خارجہ پالیسی پر بھی بات کرنا تھی۔