دہشت گردی کو واپس نہیں آنے دینگے-آرمی چیف

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ نے شمالی وزیرستان ڈسٹرکٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف کوسیکیورٹی صورت حال، بارڈرمینجمنٹ، ٹی ڈی پیز کی بحالی اور ترقیاتی کاموں میں پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے صورتحال پراظہار اطمینان کرتے ہوئے افسروں اور جوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور قربانی کے جذبے کو سراہا جب کہ انہوں نے سماجی ترقی اور پائیدار امن کے حصول و استحکام کے لئے آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پرسربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کو واپس آنے نہیں دیں گے، پائیدارامن کے لیے سماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ جاری رکھی جائے، یہ وقت ہے کہ وزیرستان اور دیگر نئے اضلاع تیزی سے ترقی کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More