زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں-بلاول
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آج بھی ان کے والد آصف علی زرداری کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں۔اسلام آباد میں نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اہم سیاسی دور سے گزر رہا ہے، ملک سلیکٹڈ حکومت کے حوالے کیا جا چکا ہے جو اپنے غلط فیصلوں سے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی غلط فیصلوں نے عوام کی مشکلات بڑھائیں، کشکول نہ اٹھانے والوں نے چندہ مانگ کر آغاز کیا حالانکہ ملک چندوں سے نہیں چل سکتا۔