ٹی پی ایل ٹریکر کی پہلی خصوصی ایپ متعارف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی پی ایل ٹریکر نے پاکستان میں گاڑیوں کے لیے پہلی خصوصی ایپ متعارف کرادی۔پہلی بار ٹی پی ایل ٹریکر نے ڈرائیونگ کا تجزیہ کرنے والی گاڑیوں کے لیے خصوصی تیار کردہ ایپ متعارف کرادی ہے۔یہ گاڑیوں کے بیڑے کی کارکردگی اور سلامتی کو یقینی بنانے میں بھی معاون ہے۔ یہ آسانی سے انفرادی گاڑی کے علاوہ گاڑیوں کے بیڑے کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے ۔ ایپ کی اینالٹکس خصوصیات سفر کی مکمل معلومات ڈیٹا وغیرہ محفوظ رکھتی ہے تاکہ کاروباری مالکان گاڑیوں کی نگرانی کرسکیں اور حفاظتی اقدامات کرسکیں۔سی ای او ٹی پی ایل ٹریکر سرور علی خان نے کہا کہ ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل آئندہ برسوں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا۔