تاجروں کا پارکنگ مافیا کیخلاف آپریشن کا مطالبہ

0

کراچی(پ ر) تاجروں نے پارکنگ مافیا کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کردیا۔آل پاکستان کنفیکشنری ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری حنیف لاکھانی نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کا ٹھیکہ لے کر سڑکوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، جس سے بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔پارکنگ مافیا فیس لیکر موٹر سائیکل اور سامان چوری ہونے کی ذمہ داری نہیں لیتی، تو انتظامیہ سے سوال ہے کہ یہ فیس کس لیے وصول کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتال آنے والے شہریوں کی موٹر سائیکلیں اٹھائی جاتی ہیں ، جس کے لیے عوام تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More