افغانستان میں امریکی بمباری سے خاندان کے4افراد شہید

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغانستان میں امریکی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 4افراد شہید اور 2خواتین زخمی ہوگئیں جبکہ آپریشن الخندق کے تحت جوزجان، پروان، کاپیسا، غزنی، پکتیکا اور خوست میں طالبان کی کارروائیوں میں 14افغان اہلکار ہلکاک اور متعدد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق افغان صوبے کاپیسا میں امریکی طیاروں نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا،ضلع تگاب کے علاقے بدرآب میں کی گئی فضائی کارروائی میں ایک گاڑی پر بم برسادیئے گئے جس کے نتیجے میں خاکسار نامی شخص کی بیٹی اور بہو زخمی جبکہ ان کے چار پوتے شہید ہوگئے۔ قلعہ ولی کے علاقے میں طالبان نے ایک فوجی کو قتل کردیا۔ صوبہ پکتیکا کے ضلع یحیٰ خیل کے گوڈل نامی علاقے میں طالبان نے جنگجو کمانڈر ماٹان کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔اسی طرح صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ کے مرکز کے قریب طالبان کے حملے میں ابراہیم نامی جنگجو ہلاک ہوگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More