علیحدہ انکلوزر بیکارمخلوط محفل میں ہلڑ بازی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خواتین کے لئے علیحدہ انکلوژر بنانے کے باوجود جلسہ مخلوط ہوگیا ،مادر پدرآزاد کارکن ہلڑبازی کرتے رہے۔ کہیں مرد خواتین کے انکلوژر میں گھس گئے۔تو کہیں لڑکیاں مردوں کے ساتھ بھنگڑے ڈالتی نظر آئیں ۔ دوسری جانب خواتین سے بدتمیزی کی روایت بھی برقرار رہی۔ صورتحال دیکھ کئی گھرانے واپس ہوگئے۔پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان کے خطاب سے قبل اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے کو ملی جب تحریک انصاف کے کارکنان نےا سٹیج کی طرف سے خواتین انکلوژر میں گھسنے کی کوشش کی۔روکنے والے اہلکاروں کو بھی دھکے دیئے گئے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔ اس موقع پر زبردست جھڑپ ہوئی تاہم اضافی نفری نے موقع پر پہنچ کربے قابو کارکنان کو وہاں سے بھگادیا ۔ ہلڑبازی پر پشیمانی کے بجائے مغرب زدہ کارکن پولیس کارروائی کو غلط قرار دیتے رہے۔ ایک کارکن کا کہنا تھا کہ ہم یہاں عمران خان کو دیکھنے آئے تھے اور خواتین انکلوژر میں داخل ہونا کوئی برائی تو نہیں ہےجلسے جلوس تفریح کے لئے ہوتے ہیں جس پر کوئی پابندی نہیں ہونی چاہیئے ہم تو آئے ہی لڑکیوں کو دیکھنے کے لئے تھےمگر پولیس نے تفریح کا موقع خراب کردیا ۔