خاتون سمیت 6 گینگ وار کارندوں کو 14 برس قید

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر خاتون سمیت لیاری گینگ وارکے 6 کارندوں کو 14،14 سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔بدھ کےروزانسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے موقع پر ملزمان عبداللہ، وارث، شاہنواز، ایازعلی، عبدالشکور اور خاتون ثنا کو پیش کیا گیا ۔ گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا، جہاں استغاثہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔استغاثہ کے مطابق رینجرز نے مئی 2018 میں لیاری میں کارروائی کی تھی ،جہاں ملزمان کو رینجرز نے کلا کوٹ کے علاقے سے آپریشن کے بعد گرفتار کیا تھا، ملزمان سے پستول، کلاشنکوف اور دیگر آتشیں اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More