افغان اسپنر راشد خان کی جعلی پاکستانی شہریت

0

پشاور (امت نیوز) کرکٹ کے افق پر ابھرنے والے افغانستان کے اسپنر راشد خان نے پاکستانی شہریت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ترجمان فائق علی چاچڑ نے بتایا کہ راشد خان نے جعل سازی کے ساتھ اپنی دستاویزات جمع کروا کر پاکستانی شہریت حاصل کی۔انہوں نے بتایا کہ راشد خان کی والدہ پاکستانی شہری ہیں جبکہ ان کے والد خلیل خان افغان شہری ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ راشد خان کا اصلی نام راشدین ہے اور اس نے دھوکہ دہی سے 2014 میں شناختی کارڈ حاصل کیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے والد خلیل خان نے بھی جعل سازی کے ساتھ پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ہوا تھا، جسے ادارے نے منسوخ کردیا۔فائق علی چاچڑ نے کہا کہ راشیدین نے مذکورہ نمبر کا شناختی کارڈ 17301-3027798-7 پشاور کے نادرا سینٹر سے حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More