تجارتی شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوچکا۔مرتضی وہاب

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں بیرونی سرمایہ کاروں کا آنا خوش آئند ہے۔بالخصوص تجارت کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہوچکا ہے۔وہ پاکستان بلاک چین کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے توسط سے شہر میں جاپان اور وسط ایشیائی ممالک کا سرمایہ کاری کرنا ہمارے شہر میں روزگار کے مواقع کھول رہا ہے۔بیرونی سرمایہ کاروں کو محفوظ تجارت کی یقین دہانی کراتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شفاف بنانے کے لیے حکومت سندھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شہر نے بدترین حالات کا سامنا کیا ہے، مگر اب حالات بہت بہتر ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں تحریک انصاف کے کا رکنو ں کی دخل اندازی اور غیر ضروری طور پر دستاویز حاصل کر نے کی کوشش قانونی طور پر غلط ہے۔پروٹوکول کے خلاف باتیں کرنے والے پی ٹی آئی رہنما آج پروٹوکول کے مزے لے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More