ایک فلیٹ 55 لاکھ میں فروخت-بلڈر کے پاس این او سی بھی نہیں

0

کراچی (نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلڈر مافیا کی جانب سے 60 گز کے پلاٹ پر 4 منزلہ فلیٹوں کی بکنگ کی جارہی ہے ۔بلڈر ایک فلیٹ55لاکھ میں فروخت کررہا ہے ۔بلڈروں کے پاس ایس بی سی اے کی این او سی بھی موجود نہیں ہے۔ ”امت“ کو سروے کے دوران معلوم ہوا کہ سی ایل ون پلاٹ پر ایسٹرن کارنر کے نام سے گراؤنڈ پلس فور کی تعمیرات کی جارہی ہیں ۔اس حوالے سے بلڈر نے فلیٹوں کی بکنگ بھی لینی شروع کردی ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ پلاٹ نمبر CL-1، گ60گز کا پلاٹ ہے اور اس پر ایس بی سی اے کے نقشے کے خلاف 4منزلہ تعمیرات کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ بلڈر ایک فلیٹ کی بکنگ 55لاکھ روپے میں کررہا ہے۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے گلشن اقبال ٹاؤن ون کے افسران کی ملی بھگت سے بلڈر کھلے عام ناصرف غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں بلکہ این او سی کے بغیر ہی عوام کو فلیٹ فروخت کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More