حکومت کی توجہ برآمدات بڑھانے پر ہے- گورنر سندھ

0

کراچی(امت نیوز)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی توجہ برآمدات بڑھانے میں ہے۔انہوں نے ٹیکسٹائل شعبے کے مسائل کے حل میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ گورنر سندھ نے اپٹما ہائوس کا دورہ کیا ،ایسوسی ایشن سے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی ترجیحات تعلیم و صحت پر ہےاور ساتھ ہی پانی، بجلی، گیس کی فراہمی بہتر بنانے پر بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ صنعتی شعبے کو سستی گیس کی فراہمی کے لئے اجلاس ہورہے ہیں، صنعتی شعبے کو قدرتی گیس سے ذرا اضافی قیمت پر ایل این جی فراہم کریں گے۔پانی کی فراہمی بہتر بنانے پر گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی سیلینیشن پلانٹ پر کام شروع کردیا لیکن وہ پانی صرف عوام کے لئے ہوگا کیونکہ اس پانی کی فی لیٹر لاگت 50پیسے ہوگی اس لئے صنعتوں کو ری سائیکل کیا ہوا پانی فراہم کریں گےتاہم پانی کی سپلائی بہتر ہونے سے ٹینکر مافیا کا اثر ختم ہوجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More