مہاجر قوم کیخلاف شرانگیزی کسی صورت برداشت نہیں-سیاسی رہنما

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سیاسی رہنمائوں نے سندھ اسمبلی میں مہاجر قوم کے خلاف ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شر انگیزی کسی صورت برداشت نہیں۔ مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کسی ایک جماعت سے اختلاف پر پوری مہاجر قوم کے خلاف شرانگیزی برداشت نہیں۔بلاول بھٹو زرداری کو معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔اپنے مذمتی بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ مہاجروں نے ہی تین کروڑ سندھیوں کو ہندوؤں کی غلامی سے نجات اور جینے کا سلیقہ سکھایا۔نفرتوں کی آبیاری کسی کے مفاد میں نہیں۔ہمیں پناہ گیر کہنے والوں کو مہاجروں کا احسان ماننا چاہیے۔متحدہ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سہیل انور سیال کا مہاجروں کے حوالے سے بیان قابل مذمت ،افسوس ناک اور اشتعال انگیز ہے۔بیان نے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا ہے ۔سندھ کی یکجہتی کی متحدہ کوششوں کو سبوتاژ کردیا۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنمارضا ہارون نے کہا ہے کہ سنجیدہ نوعیت کا معاملہ ہے۔ملک بنانے والے پناہ گزین نہیں ہوتے۔ وہ جان بچا کر نہیں آئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More