ٹنڈو محمد خان میں 5 کروڑ کے فراڈ کا ملزم گرفتار
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ امت) ٹنڈو محمد خان سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹنڈو سائیں داد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے تاجروں اور لوگوں سے نوکریوں اور کاروبار کے بہانے کروڑوں روپے فراڈ کرنے کے الزام میں ایک روپوش ملزم عبدالغنی ولد نظر محمد پٹھان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، دوسری جانب تاجروں کا کہنا ہے کہ عبدالغنی پٹھان نے 5کروڑ روپے کا لوگوں سے فراڈ کیا ہے، پولیس نے گرفتار ملزم عبدالغنی کو عدالت میں پیش کیا جس پر عدالت نے 14دن کا ریمانڈ دیتے ہوئے سب جیل بھیج دیا ہے۔