ڈاکٹر کے غلط انجیکشن سے ڈھائی سالہ بچہ جاں بحق

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا بسمہ اللہ بیکری کے قریب واقع ہیلتھ کیئر سینٹر نامی کلینک میں ڈاکٹر کی جانب سے غلط انجکشن لگانے جانے کے باعث ڈھائی سالہ عبدالرحمان ولد محمد راشد جاں بحق ہوگیا، بچے کی ہلاکت کے بعد ورثا کی جانب سے کلینک کے باہر احتجاج شروع کردیا گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکٹر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا، ایس ایچ او ماجد علوی نے بتایا کہ متوفی اے بی سینیا کا رہائشی تھا بچے کو ٹائیفائیڈ کا کورس چل رہا تھا اور چار انجکشن متوفی بچے کو لگ چکے تھے، تاہم گزشتہ رات جب بچے کے والدین پانچواں انجکشن لگا تو بچے کی حالت غیر ہوگئی جس پر اس کے اہل خانہ اسے نجی اسپتال لے جہاں سے ڈاکٹروں نے بچے کو جناح اسپتال ریفر کردیا بچے کو جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ بچے نے راستے ہی میں دم توڑ دیا، ایس ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر ایم بی بی ایس ہے جس سے واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More