سی بی سی میں ٹیکس دہندگان کو بل ارسال

0

کراچی (بزنس رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن نے ٹیکس دہندگان کو سالانہ واجبات کے بل ارسال کردیئے ہیں۔ سی بی سی کے مطابق جن صارفین کو کسی وجہ سے گھروں کے پتے پر سالانہ بل موصول نہیں ہوسکے۔ وہ سی بی سی کے مرکزی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق مقررہ وقت پر ادائیگی کرنے والے صارفین کو رواں سال کے ہائوس ٹیکس کی مد میں 15فیصد رعایت دی جائے گی۔ سالانہ ٹیکس کی ادائیگی کی تاریخ 30 ستمبر تک ہے۔ بعدازاں صارفین رعایت سے استفادہ نہیں کرسکیں گے۔ مکینوں کی سہولت کیلئے نیشنل بینک کنٹونمنٹ بورڈ برانچ ہفتہ اور اتوار کی تعطیل کے باوجود کھلی رہے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More