پرویزخٹک انتخابی دھاندلی تحقیقات کمیٹی کےسربراہ مقرر
اسلام آباد (امت نیوز) حکومت نےانتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کےلئےپرویزخٹک کوخصوصی کمیٹی کاسربراہ بنادیا،وزیراعظم نے منظوری دے دی، جبکہ عمران خان نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ شہبازکودینے سے سپیکرکومنع کردیا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے،کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 12،12ارکان شامل ہوں گے۔ حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے اراکین کے نام سپیکر کو دے دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلینے پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے اپوزیشن رہنماؤں کی آرا سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔اسپیکر نے سیاسی و جمہوری روایت کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے چیئرمین پی اےسی ہونے سے متعلق بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔وزیراعظم نے بھی شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے سے متعلق سینئر رہنماؤں کے تحفظات سے اسپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا۔