اسرائیلی فوج نے غزہ میں مظاہرین پر گولیاں چلادیں-6 فلسطینی شہید

0

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق سینکڑوں فلسطینی مظاہرین اسرائیلی سرحد کے قریب مظاہرہ کر رہے تھے کہ اسرائیلی فورسز نے ان پر بلااشتعال فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی۔اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں دو بچوں سمیت 6 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔خیال رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ تحریک کے دوران اب تک 190 فلسطینی شہید اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More