نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹر نے بچی مار ڈالی
رسالپور(نامہ نگار) نوشہرہ میں عطائی ڈاکٹرنے غلط انجیکشن لگا کر بچی کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں 5سالہ بچی عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے جاں بحق ہوگئی۔افغان مہاجر تاجر شاہ رحمان 5 سالہ بیٹی روحینہ کی طبعیت خراب ہونے پر علاقے کے مقامی عطائی ڈاکٹر کے پاس لیکر گیا۔عطائی ڈاکٹر نے غلط انجیکشن لگادیا جس سے بچی بے حال ہوگئی۔طبعیت بگڑ نے پر عطائی ڈاکٹر اور اس کا کمپوٹرغائب ہوگیا پانچ سالہ روحینہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرز ہسپتال نوشہرہ منتقلی کے دوران معصوم بچی جا بحق ہوگئی۔