کرپشن پر سزائے موت کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کرپشن کرنے والوں کو سزائے موت دینے کے لئے تحریک انصاف نے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی۔پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی ندیم قریشی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت کی تباہی میں مرکزی کردار کرپشن کا ہے۔ کرپشن کے ناسور نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا ہے، ملکی ترقی کے لیے کرپشن کو ختم کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔ کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے اس کی سزا موت رکھی جائے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرپشن پر سزائے موت دینے کے حوالے سے جلد از جلد قانون سازی کرے۔