صنعتی فضلے-ماحولیاتی آلودگی کے باعث پرندے بھارت جانے لگے

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے حکام نے کہا ہے کہ غیر ملکی پرندوں کے جھیلوں اور تالابوں پر عارضی مسکنوں کو صنعتی فضلے،شوگر ملوں اور فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے دھویں نے زہریلا بنادیا ہے جس کے باعث ہزاروں پرندے ہلاک ہوئے اوریہ پرندے پاکستان سے بھارت ہجرت کر نے لگے ہیں۔ پرندوں کے تحفظ سے متعلق ’’رامسر کنونشن‘‘ کے تحت پاکستان میں20رامسر سائٹس موجود ہیں جن میں سے سندھ میں 10،خیبر پختون میں 2پنجاب میں3 جبکہ بلوچستان میں5 سائٹس پائی جاتی ہیں۔ رامسر سائٹس ایسے آبی علاقوں کو کہتے ہیں جہاں ایک وقت میں 20 ہزار یا اس سے زائد پرندے قیام کرتے ہوں۔پاکستان آنے والے زیادہ تر پرندے کینجھرجھیل، ہالیجی جھیل، انڈس ڈیلٹا اور رن کچھ کے مقامات پر پڑاؤ ڈالتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 9 لاکھ ہیکٹر رقبے پر45مختلف جھیلیں موجود ہیں جہاں سردیوں کے دوران غیر ملکی پرندے قیام کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More