سرکاری اراضی بیچنے پر3 سرکاری ملازمین سمیت6کو10برس تک قید

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سرکاری زمین کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بورڈ آف ریونیو کے 3 ملازمین سمیت 6 مجرموں کو سزا سنادی ۔ بورڈ آف ریونیو کے اسد اللہ سولنگی،علی اکبر اور عبدالجبار کو دس دس سال قید اور دس دس لاکھ روپے جرمانہ جب کہ تین بلڈرز محمود رنگون والا،مسمات صبیحہ اور جاوید اختر کو پانچ پانچ سال قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔احتساب عدالت نمبر ون کی جج راشدہ اسد نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا جو ہفتے کے روز سنایا گیا۔ نیب کے مطابق سرکاری افسران اور بلڈرز نے ملی بھگت سے ضلع جامشورو کی تحصیل تھانہ بولا خان میں واقع 237 ایکڑ سرکاری اراضی اونے پونے دام کرکے قومی خزانے کو کرڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More