گیارہ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل گالف کی واپسی

0

اسلام آباد (امت نیوز)گیارہ سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل گالف کی واپسی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق اوپن گالف چمپئن شپ 1995 سے پاکستان گالف فیڈریشن کے کلنڈر کا باقاعدہ حصہ ہے اور قومی سطح پر گالف چمپئن شپ کا باقاعدہ انعقاد کیا جا رہا ہے۔چیف آف نیول اسٹاف اوپن گالف چمپئن شپ دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے، یہی کاوش ایک مرتبہ پھر پاکستان میں گیارہ سال بعد انٹرنیشنل گالف کو واپس لانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔اگلے ماہ پاکستان میں ایشین اوپن گالف چمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا جس میں یورپین گالفرز بھی شرکت کریں گے اور اس ایونٹ کی انعامی رقم 3 لاکھ ڈالرز ہے۔2006 میں ایشین ٹور گالف چمپئن شپ میں انگلیںڈ کے کرس روجر نے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، انھوں نے افتتاحی ایونٹ میں بھارت کے جیو ملکا سنگھ اور امن دیپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ 2007 میں ملائشیا کے ایرل رزمان نے لیڈنگ بورڈ پر اپنا نام درج کرایا تھا، انھوں نے دو اسٹروک کے فرق سے آسٹریلیا کے اسکاٹ ہینڈ کو مات دی تھی۔پاکستان گالف میں ایشیائی سطح پر 1989 میں شامل ہوا جب پاکستان اوپن کو ایشین سرکٹ کا حصہ بنایا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More