نوابشاہ بم دھماکے کے 3ملزمان کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ
نوابشاہ (نمائندہ امت) نوابشاہ بم دھماکے میں پولیس نے 3 افراد کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ۔ ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا ،جبکہ دوسرے ملزم کی بھی گرفتاری کا دعویٰ ،تیسرا ملزم مفرور تھے ۔تفصیلا ت کے مطابق نواب شاہ میں جمعہ کی شب نوابشاہ میں ہونے والے بم دھماکے میں بی سیکشن پولیس نے ایف آئی آر کے تحت3 ملزمان زوہیب جمالی اور عارف پنہور کو گرفتار کرکے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ،جبکہ تیسرا ملزم مفرور ہے ۔پولیس اس کا نام بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ میں ہونے والے واقعے جس میں ایک پروفیسر عامر خٹک پر طالبہ فرزانہ جمالی کو ہراساں کرنے کا الزام تھا ،جس کے نتیجے میں وائس چانسلر یونیورسٹی ہذا اور پروفیسر عامر خٹک کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی گئی تھی ۔اس کا بھائی ہے۔ تینوں ملزمان کا تعلق ایک لسانی تنظیم سے بتایا جاتا ہے جوکہ بم دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں ۔