نئی زری پالیسی کے تحت شرح سود میں1فیصداضافہ
کراچی(امت نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی اعلان کردیا جس کے مطابق شرح سود 8.50 فیصد کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری پالیسی کے مطابق شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 8.50 فیصد ہوگیا ۔اعلامیہ کے مطابق نئی شرح سود کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق خام تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جاری خسارے میں اضافہ ہوا، ملک میں مہنگائی بڑھنے سے حقیقی شرح سود کم ہوئی، عالمی معاشی حالات سے نمٹنا پاکستان کے لیےچیلنج ہے۔خیال رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کیلئے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 6.5 فیصد سے بڑھا کر ساڑھے 7.5 فیصد کر دیا تھا۔مرکزی بینک ایک سال میں 6 بار مانیٹری پالیسی وضع کرتا ہے اور ہر پالیسی دو مہینوں کے لئے نافذ کی جاتی ہے۔عموما ًپالیسی کا اعلان مہینے کے آخری دنوں میں ہوتا ہے