چیف سیکرٹری سندھ کی سینئرافسران کے ہمراہ مزارقائد پر حاضری

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیف سیکرٹری سندھ ممتاز علی شاہ نے حکومت سندھ کے سینئرافسران کے ساتھ اتوارکو مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پرمہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ قائد کے اصولوں پر چل کر صوبے کی خدمت کریں گے ،کرپشن کے روک تھام کے لئے ادارے موجود ہیں، قانون کے مطابق کام کرنے سے تو کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دیانتداری اور ایمانداری سے کام کرنے سے نیب اور دیگر اداروں کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی، کمشنر کراچی صالح احمد فاروقی اور دیگر افسران بھی موجودتھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More