جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ کا خطاب قومی امنگوں کی ترجمانی ہے- معراج الہدیٰ

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاہے کہ جنرل اسمبلی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی تقریر قومی امنگوں کی ترجمانی ہے۔ قومی زبان میں کی جانیوالی تقریرپاکستان کی شناخت اور خوداعتمادی کی جھلک لئے ہوئے تھی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ، بلوچستان سے لے کر فاٹا اور گلگت بلتستان سے لے کر مالاکنڈ تک بھارتی ایجنٹوں نے ہمارے جوانوں اور عوام کا بڑے پیمانے پر قتل عام کیا ہے ۔ جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں ہمارے پاس موجود ہے، انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کی طرف سے جنرل اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت خوش آئندہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More