خاتون اول کی بیٹی کو عہدہ دینے کی جھوٹی خبریں سیاسی جماعت پھیلارہی ہے -پنجاب حکومت
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ سیاسی جماعت کا سوشل میڈیا میں جھوٹی خبریں وائرل کرنے کیلئے سرگرم ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ خاتون اول کی بیٹی کو حکومت میں اہم عہدہ دینے کی جھوٹی خبریں بھی انہی کی کارستانی ہے خاتون اول کی بیٹی کو خوامخواہ پی ٹی آئی اورحکومت میں گھسیٹا جارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ایسی خبریں پھیلانے والوں کو کچھ نہیں ملے گا ۔