نتائج میں نادرا سے تنگ بنگالی اور برمی آبادی کا اہم کردار متوقع

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 248 کے نتائج میں نادرا سے تنگ برمی اور بنگالی آبادی کا اہم کردار ہوگا۔ ماضی میں متحدہ شناختی کارڈ کے مسئلے حل کراتی تھی تاہم اس بار جماعت اسلامی نے نادرا مسائل کے حل کے لئے کوششیں کیں جس کا نتیجہ 25جولائی کو ہی سامنے آسکے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ حلقے میں بیشتر مکینوں کے شناختی کارڈ مدت پوری ہونے پر زائد المیعاد ہوگئے جن کی تصدیق یا تجدید نادرا دفاتر سے نہیں ہو پاتی اور مکینوں کو بنگالی اور برمی قرار دے کر اسپیشل برانچ اور دیگر دفاتر میں کلیئرنس کے لئے بھجوا دیا جاتا ، جہاں وہ پریشان ہوتے رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کی کوششوں سے کئی افراد کو شناختی کارڈ بن کر مل گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More