پنجاب کی میڈیاپالیسی اشتہارات کےمنصفانہ اجراپرمبنی ہوگی- فیاض الحسن
راولپنڈی ( نمائندہ امت) صوبائی وزیرِ اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی میڈیا پالیسی آزادی صحافت کی آئینہ دار ہو گی، اسمبلی میں معلومات تک رسائی کا بل پیش کر رہے ہیں،اشتہارات کے منصفانہ اجراء کے ساتھ ساتھ اس امر کو بھی یقینی بنایا گیا ہےکہ کارکنوں کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہو۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارراولپنڈی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت پنجاب کی مجوزہ میڈیا پالیسی آزادی صحافت کی آئینہ دار ہو گی، صوبائی اسمبلی میں معلومات تک رسائی کا بل پیش کر رہے ہیں جس سے صحافیوں کو مطلوبہ معلومات بلا تاخیر دستیاب ہوں گی، صحافیوں کو پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دیہی کے لئے ضروری سہولیات حاصل ہوں گی اور ملک میں صحت مند صحافتی اقتدار کو فروغ حاصل ہوگا۔