اضافی رقم کیری فارورڈ کے نام پر شامل کی گئی

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کے الیکٹرک نے بل میں اضافی رقم کیری فارورڈ کے نام پر شامل کی ۔ کے الیکٹرک نے متاثرہ صارف کو میٹر نمبر ایس سی جی 53499 ،اکاؤنٹ نمبر 0400006353027 اور صارف نمبر اے ایل 242896 پر اگست میں جو بل ارسال کیا ،اس میں میٹر کی سابقہ ریڈنگ 5290 اور موجودہ ریڈنگ 6344 کے ساتھ استعمال شدہ یونٹ 1054 ظاہر کئے ، مذکورہ ریڈنگ پر کے الیکٹرک نے متغیر چارجز کی مد میں 16 ہزار 9 49 روپے ، میٹر رینٹ5 .7روپے جب کہ الیکٹریسٹی ڈیوٹی کی مد میں 58.263 روپے اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں32 .33 30روپے ظاہر کئے گئے ہیں ۔کے الیکٹرک کی جانب سے صارف کو فراہم کردہ بل میں مذکورہ رقم کے ساتھ 2 لاکھ 8 ہزار 440 اشاریہ70 روپے کی رقم کیری فارورڈ بیلنس کے نام پر شامل کی گئی، جس پر پیمنٹ ایڈجسمنٹ کے منفی 25 ہزار کے ساتھ واجب الادا کل رقم 2 لاکھ 4 ہزار 361 روپے ظاہر کی گئی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More