پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرعلوی کی بریت درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(نمائندہ امت)پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدر عارف علوی کی بریت کے لیے درخواست دائرکردی گئی،عدالت نے پراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیاجبکہ صدر مملکت کے وکیل نے کہا ہے کہ صدارتی استثنیٰ نہیں لیں گے۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی ۔ صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بریت کی درخواستیں دائر کیں جب کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔عدالت نے پراسیکیوشن کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔