عسکری قیادت کا دیرپا امن کیلئے آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ

0

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک میں دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشنز جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرِ صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملکی سلامتی، لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری کی صورت حال، جیو اسٹریٹجک معاملات، آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائیوں اور ملکی استحکام سے متعلق امور اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں یومِ دفاع اور یومِ شہدا پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا گیا۔ فوجی قیادت کا کہنا تھا کہ ملک میں امن واستحکام ان شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہے۔آرمی چیف نے کانفرنس کے شرکا کو اپنے دورہ چین کے بارے میں بھی آگاہ کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران بہترین سیکیورٹی صورتحال پر انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا ۔کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان میں دیرپا امن واستحکام کیلئے آپریشن ردالفساد کے تحت ان آپریشنز کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ ملک میں استحکام کامیاب انسداد دہشتگردی آپریشنز کے نتیجے میں ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More