اڈیالہ میں گیس دھماکے سے فٹ پاتھ پر ڈیڑھ سوفٹ تک دراڑیں- آگ لگنے خوف و ہراس
اڈیالہ(نمائندہ امت ) گیس کے زورداردھماکے سے ڈیڑھ سو فٹ طویل فٹ پاتھ جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں جبکہ دھماکے کے بعد فٹ پاتھ کے نیچے گذرنے والے نالے میں جگہ جگہ آگ لگ کئی، کسی کو کوئی سمجھ نہیں آرہی تھی کہ دھماکہ کی وجہ کیا ہے،لوگ خوف سے دور بھاگتے رہے۔ محکمہ گیس کے مطابق دھماکہ فٹ پاتھ کے نیچے گیس لائن لیک ہونے سے ہوا۔