کراچی تاپشاور نیا ٹریک اسٹینڈرڈ گیج پر بنے گا۔ شیخ رشید
لاہور(اے پی پی)وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نےپاکستان ریلوے کےانجنوں کے15 آئل ڈپوز کا فوری آڈٹ کرانے اور قلیوں کا پرانا یونیفارم بحال کا اعلان کیا ہے ۔ حیدر آباد اور کراچی کے درمیان بھی شٹل ٹرین چلانے پر غور جاری ہے ۔خالی ریلوے اراضی پر انڈسٹریل زون بنے گا ۔پشاور سے کر چی تک کا نیا ٹریک اسٹینڈرڈ گیج پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جب میں ریلوے میں آیا تو سی پیک کا معاہدہ 8.2بلین تھا جواب6.2بلین ہے اور جب تک اسے 4.2بلین پرنہیں لے آتا مجھے سکون نہیں ملے گا، اس معاہدہ میں جو ملائی مسکا تھا اور جن لوگوں کا اپنا حصہ تھا وہ اب نکل چکا ہے ،میری کوشش ہو گی کہ اس معاہدے میں کسی قسم کی بے ضابطگی نہ ہو۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہورفیصل آباد نان اسٹاپ ایکسپریس ٹرین کے افتتاح کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیرنے کہا کہ اخراجات کم کر کے منافع بڑھانا ہی ہمارا ہدف ہے۔پہلے100 دنوں میں10 ٹرینیں چلانے کا ہدف کیا جائے گا۔ریل مسافروں کی تعداد 5کروڑ سے بڑھا کر 7کروڑ تک لے جائیں گے۔فریٹ ٹرینوں کی تعداد بھی 8سے 12کی جائے گی ۔ اکانومی کلاس کے کرائے کم ہوں گے ۔پیشگی ٹکٹ سستا جبکہ بعد میں لینے والے کو مہنگا ملے گا۔بھارت کوشکست دینے کے لئے ریلوے کو مضبوط کرناہوگا۔ کو چلانے بارے بھی سوچ رہے ہیں ۔جو ڈی ایس پٹری کی حالت پر توجہ نہیں دے گا اسے فارغ کیا جائے گا ۔ ایک نجی کمپنی سے کراچی تا داؤد خیل 50ہزار ٹن کوئلے کی تر سیل کا معاہدہ ہو گیا جس سے ایک ارب20کروڑ کا منافع ہوگا ۔ریلوے کے 15انجنوں کے آئل ڈپوکے فوری آڈٹ کے بعد کم از کم ایک ارب کا منا فع ہو گا۔سردیوں میں دھند کے دوران زیادہ مسافر اٹھانے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔