سپر فٹبال لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی
اسلام آباد(امت نیوز) اسلام آباد سپر فٹ بال لیگ 6 اکتوبر سے وفاقی دارالحکومت میں شروع ہوگی۔ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ سپر لیگ کی تیاریاں زورو شور پر ہیں اور لیگ میں اسلام آباد کی ٹاپ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سی ڈی اے کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، روور کلب، اکبر کلب، ایورگرین کلب، مہران کلب، ہماکلب اور راوی کلب شامل ہیں۔ لیگ کے میچز ہر ہفتہ اور اتوار کو کھیلے جائیں گے۔