انگلش کنڈیشن سے میری بالنگ اچھی ہوئی- محمد عباس

0

اسلام آباد(امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ بالر محمد عباس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں محمد عباس کا کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشنز میں کاوؤنٹی کرکٹ کھیل کر میری بالنگ میں نکھار آیا ہے ۔ورلڈکپ سے قبل بھی لائسیسٹر شائر کی نمائندگی کرونگا تاکہ ورلڈکپ میں کھیلنے کا موقع ملے تو ٹیم کے کام آسکوں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی میری اولین ترجیح ہے۔ انگلش کاؤنٹی کلب لائسیسٹرشائر نے 2019ء سیزن کیلئے دوبارہ پاکستانی فاسٹ بالر محمد عباس سے معاہدہ کر لیا۔عباس نے رواں سال کاؤنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے غیرمعمولی کارکردگی سے کاؤنٹی سیزن کو یادگار بنا لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More