فاسٹ بالر محمد عامر ڈراپ کرنے کے فیصلے پر کپل دیو خوش

0

دبئی(امت نیوز) بھارت کے سابق کپتان کپیل دیو نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ ہونا پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو خواب غفلت سے جگانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ایک انٹرویومیں کپیل دیو نے کہا کہ بعض اوقات فاسٹ بولرز سہل پسند ہوجاتے ہیں، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ عامر کیلئے ڈراپ ہونا فائدہ مند ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ وہ ایک اچھا بولر ہے، اس میں قابلیت اور ٹیلنٹ موجود ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More