کیتھرین نے بے بنیاد الزامات لگائے -رونالڈو

0

میلان (امت نیوز)شہرہ آفاق پرتگالین فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی خاتون کیتھرین کی جانب سے لگائے گئے ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں ہیں۔ رونالڈو نے انسٹاگرام وڈیو میں اپنے بیان میں کہا کہ خاتون میرا نام لے کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہے جو کہ ایک نارمل بات ہے، یہ بے بنیاد اور من گھڑت خبریں ہیں۔رونالڈو کے وکیل نے کہا کہ ہم خبر شائع کرنے والے جرمن میگزین کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے، اس کے ساتھ ساتھ خبر سے رونالڈو کی ساکھ بھی متاثر ہوئی جس کی وجہ سے ہم خاتون کے خلاف ہتک عزت کا دعوی بھی کریں گے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ رونالڈو نے 2009 میں لاس ویگاس ہوٹل میں کیتھرین میورگا کا ریپ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More