سعودی خاتون کوموسیقار سے شادی نہ کرنے کا عدالتی حکم

0

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی خاتون موسیقار سے شادی کاقانونی اختیار حاصل کرنے کی جنگ ہار گئی۔ سعودی عدالت نے خاتون کی استدعا پر حکم جاری کیا کہ موسیقار سے شادی مذہبی طور پر ناجائز ہے۔بینک ملازم 38 سالہ موسیقار نے 2 سال قبل مذکورہ خاتون کے اہل خانہ سے شادی کی خواہش ظاہر کی تھی۔تاہم انہوں نے اس کے موسیقی کے شوق کو مدنظر رکھتے ہوئے شادی سے انکار کیا تھا۔ بعد ازاں خاتون نے موسیقار سے شادی کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو شادی، گھومنے پھرنے سمیت کئی دیگر کاموں میں اپنے اہل خانہ کی اجازت درکار ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More