لاہور ہائی کورٹ میں 7 ایڈیشنل ججز کے تقررکی سفارش
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے منگل کوہونے والے اجلاس میں کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ میں 7 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی سفارش کر دی ہے ۔ جن ناموں کی سفارش کی گئی ان میں انوارالحق پنوں، فاروق حیدر ، شکیل الرحمان، محمود وحید خان اور احمد رضا ،رسال حسن سید اور عاصم حفیظ کو بھی ایڈیشنل ججز لگانے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے6ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنیکی بھی سفارش کی ہے مستقلی کی سفارش میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد، جسٹس اسجد جاوید،جسٹس جواد حسن، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چودھری عبدالعزیزجسٹس طارق سلیم شیخ شامل ہیں۔