گلشن ظہور میں 7ماہ سے ابلتے گٹروں سے مکین اذیت کا شکار

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے پوش علاقوں میں شمار ہونے والے گلشن ظہور میں گزشتہ 7ماہ سے سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہے، جس سے مکینوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے، جب کہ نمازیوں کو اذیت کا سامنا ہے۔علاقے میں پیدل چلنا بھی محال ہے۔گلشن ظہور سیکٹر ایٹ سی، اے بی سینیا لائن میں ابلتے گٹروں سے گلیاں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔مکینوں نے متعلقہ اداروں سے رابطے کئے اور دفاتر کے چکر بھی لگائے ، تاہم شنوائی نہیں ہورہی۔اس سلسلے میں گزشتہ ماہ روزنامہ امت میں ایکسن اعجاز کے نام ایک مراسلہ بھی چھپا تھا۔بعدازاں نمائندہ امت کے رابطے پر اعجاز کا کہنا تھا کہ دو روز میں مسئلہ حل ہوجائے گا، لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود صورتحال جوں کی توں ہے ۔ مکینوں نے حکام بالا سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے پر فوری توجہ دے کر حل کرایا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More