اقدام قتل اور بارود رکھنے پر مجرم کو 24برس قید

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اقدام قتل ، غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے سے متعلق کیس میں جرم ثابت پر مجرم محمد سلطان عرف موسی کو 24سال قید کی سزا کا حکم دے دیا ، عدالت نے مجرم پر 65ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے ۔ منگل کے روز انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت پرملزم محمد سلطان عرف موسیٰ کو پیش کیا گیا۔گزشتہ سماعت پر وکلا طرفین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے سٹی کورٹ میں موکل خاتون اور وکیل کے مابین جھگڑے کے دوران گرفتار ملزم شوہر آصف موجی اور بیوی تہمینہ کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More