آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اردن کے شاہ عبداللہ دوئم سے ملاقات
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ دورے پراردن پہنچ گئے،جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین سے ملاقات کی جبکہ مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں،دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ عبداللہ نے آرمی چیف کو آرڈرآف دی ملٹری میرٹ عطاکیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ پاکستان اردن کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کیاجائے گا۔